Premium Content

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بارش اور برف باری کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں بارشوں اور برفباری کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں ایک بیان میں انہوں نے سیکرٹری امداد اور بحالی  کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ اضلاع سے نقصانات کی تفصیلات جمع کریں تاکہ متاثرین کو اس کے مطابق معاوضہ دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بارش سے متعلق حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے قانونی ورثاء کو فی کس دس لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو تین تین لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے۔ جائیداد کے نقصان کا معاوضہ بھی ادا کیا جائے گا۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ نے ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ڈویژن میں برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی لنک روڈز کو دوبارہ کھولنے اور ان کی بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ضروری اقدامات کریں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos