Premium Content

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا ستھرا پنجاب پراجیکٹ پر پہلا اجلاس

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: صاف ستھرا پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر عملدرآمد کا آغاز وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ارکان اسمبلی سے تجاویز طلب کر لیں۔

وزیراعلی ٰپنجاب  نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ مریم نوازشریف نے ایک ماہ کے اندر پورے پنجاب میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کا ٹاسک دیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف  نے تمام متعلقہ اداروں کو ایک ماہ کی مہلت دی ہےاور کہا ہے کہ ایک ماہ کے بعد دیکھوں گی کہ کہاں عمل ہوااور کہاں عمل نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹوٹی گلیوں، گلی محلوں اور سڑکوں پر کھڑا گندا پانی اور ابلتے گٹروں سے عوام کو نجات ملی چاہیے۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے شیخوپورہ اور قصور کےارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نےصوبہ بھر میں گلیوں کی مرمت کے پراجیکٹ کا اعلان کیا۔ ارکان پنجاب اسمبلی کو پراجیکٹ کےلیےتحریری ڈیمانڈ دینے کی ہدایت  کی اور شہروں اور دیہات کے محلوں کی چھوٹی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کے لئے بھی فوری پلان طلب کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے لئے بھی پلان طلب کر لیا۔مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ ہر حلقے کو ترقیاتی پراجیکٹ کے لحاظ سے ماڈل حلقہ بنانا چاہتے ہیں۔

تمام اراکین نے اپنے حلقوں کے مسائل اور عوامی ضروریات سےوزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos