Premium Content

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ججز کے بارے میں نامناسب الفاظ کے استعمال کے معاملہ پر درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوئی، جسٹس محمد وحید خان وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج (جمعہ) کو کریں گے۔

درخواست میں وفاق کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم فریق بنایا گیا ہے، خاتون اشباء کامران نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ججز کے حوالے سے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا، میاں محمد شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos