وزیراعظم نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تقریبات پر پابندی لگا دی

[post-views]
[post-views]

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان میں سال نو کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

آج اپنے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے پاکستانی عوام سے نئے سال کی آمد پر غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے سادگی کا مظاہرہ کرنے کی بھی اپیل کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ قابض اسرائیلی افواج فلسطین میں تباہی مچا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی بالخصوص بچوں کے قتل پر گہرے غم میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 7 اکتوبر سے اسرائیلی بربریت میں9 ہزار بچوں سمیت 21 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان نے تمام عالمی فورمز پر فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے آواز بلند کی ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے امدادی سامان کی دو کھیپ روانہ کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیسری کھیپ جلد روانہ کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی بھائیوں کی بروقت امداد کے ساتھ ساتھ غزہ سے زخمیوں کے انخلاء اور علاج کو یقینی بنانے کے لیے مصر اور اردن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی دعا کی کہ نیا سال پاکستان اور پوری دنیا کے لیے امن اور خوشحالی لائے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos