امریکہ: نیوجرسی کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، 11ہزار ایکڑ رقبہ جل کرخاک

امریکی ریاست نیوجرسی کے قریب جنگلات میں آگ لگ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیوجرسی کے جنگلات میں آگ 11 ہزارایکڑرقبہ پرپھیل چکی ہے جس سے گیارہ ہزار ایکڑ رقبہ جل کرخاک ہوگیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

نیوجرسی میں لگنے والی آگ کے بعد قریبی علاقوں کی بجلی مکمل بند کردی گئی ہے جس سے 25 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئےہیں، آگ کی وجہ سے اہم شاہراہ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ امریکی ریاست نیو جرسی کی اوشین کائونٹی میں لگنے والی آگ کے بعد تین ہزارعلاقہ مکینوں کا انخلاء کروا دیا گیا ہے۔

جنگل میں لگی آگ میں صرف 10 فیصد حصے پر اب تک قابو پایا جا چکا ہے، 13 سو سے زائد عمارتوں کا آگ کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos