غزہ میں اسرائیلی فوج کےحملے، مزید درجنوں فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کےحملوں میں مزید درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی سول ڈیفنس، ہلال احمر کے مطابق 14 امدادی کارکنوں،اقوام متحدہ ملازم کی موت پراسرائیلی تحقیقات مسترد کردی ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

سول ڈیفنس ہلال احمر نے بتایا کہ امدادی کارکنوں کی موت کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، غزہ میں اسرائیلی محاصرہ کو 50 دن ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ہمارے  پاس بے گھر فلسطینیوں کے لیے خیمے ختم ہو گئے اور مارچ سے اب تک کوئی امدادی ٹرک غزہ میں داخل نہیں ہو سکااورخوراک، ادویات، طبی سامان کے ذخائرخطرناک حد تک کم ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن کے حوثیوں کا بمباری کے جواب میں امریکی طیارہ بردارجہازوں پرحملے کا دعویٰ کیا ہے

وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اوریمن کے ایک بازار پر امریکی حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 34 افراد زخمی ہوئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos