بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

فوج کے حکومت سے غیر سیاسی تعلق کو سیاسی رنگ دینا غلط ہے،میجر جنرل احمد شریف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کی رائے غیرذمہ دارانہ اور غیردانشمندانہ ہے اور کچھ لوگ ذاتی اور سیاسی مقاصد کیلئے بیرونی طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل احمد شریف چوہدری  کا کہنا تھاکہ ہرشخص اپنی رائے اور تجزیے کا حق رکھتا ہے، آئین پاکستان اظہار رائے کی آزادی کو چند بندشوں اور پابندیوں میں قید کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا میں بھی افواج پاکستان، اداروں اور ان کے عہدیداروں کے خلاف جو بات چیت کی جا رہی ہے، وہ نہ صرف غیرذمہ دارانہ، غیردانشمندانہ اور غیر آئینی بھی ہے۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں اس بات کا بھی ادارک ہے, ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگ یہ ذاتی حیثیت میں کر رہے ہوں لیکن اس کے پیچھے کچھ ذاتی اور سیاسی مقاصد بھی ہیں اور  کچھ کیسز میں بیرونی ایجنسیوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا رہا ہے، ان کے آلہ کار بھی بنے ہوئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق افواج پاکستان کا ڈسپلن اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ہر بے بنیاد الزام اور تجزیے کا ترکی بہ ترکی جواب دیں، عوام بھی یہ نہیں چاہے گی کہ ہماری افواج لا حاصل بحث میں پڑ جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تعمیری تنقید کو اہمیت دیتے ہیں لیکن یہ بات بتانا ضروری سمجھتے ہیں کہ دنیا کی کسی اور فوج کی طرح افواج پاکستان پر بھی دھونس اور فریب سے دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا میں آئے روز بے بنیاد، بلاجواز پروپیگنڈا جاری ہے، قانون کو ہاتھ میں لیے بغیر قانون کو حرکت میں لاسکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos