مسلسل بڑھتے ہوئے ہجوم کے درمیان، سابق وزیر اعظم کا لانگ مارچ تحریک انصاف کی سیاسی مقبولیت پر مہر لگا رہا ہے۔ گجرانوالہ اور اس کے مضافات میں ایک متاثر کن ہجوم اکٹھا ہو رہا ہے۔ گجرانوالہ جو کبھی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ تھا مگر اب تحریک انصاف کو سیاسی قوت میسر کر رہا ہے ۔ اگرچہ ہجوم متاثر کن ہے لیکن بعض اوقات تقریروں کا لہجہ اور بیان بدلتے رہتے ہیں۔
دوسرے صوبوں سے بھی مارچ شروع ہو رہے ہیں، اور توقع ہے کہ راولپنڈی میں کراؤڈ بہت بڑا ہو گا۔ تاہم راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہونا حالیہ دنوں کے تناظر سیاسی چیلنج ہو گا۔
مارچ کے ناقدین یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ مارچ وفاقی حکومت کو قبل از وقت انتخابات پر مجبور نہیں کر سکے گا مگر یہ بات اٹل ہے کہ اس مارچ سے تحریک انصاف کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا۔