Premium Content

پنجاب کے بارانی علاقوں میں سولرواٹر پمپ لگانے کا فیصلہ

Print Friendly, PDF & Email

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس : اجلاس میں سولر واٹر پمپ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کے بارانی علاقوں میں سولرواٹر پمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اس موقع پر  13اضلاع میں 500 سولر واٹر پمپ لگانے کی منظوری دے دی۔ سولر واٹر پمپ لگنے سے پہلے مرحلے میں 2270 ایکڑ اراضی کیلئے پانی میسر ہوگا۔ سولر واٹر پمپ 1 کاشتکار یا دس مختلف کاشتکار ملکر بھی لگوا سکیں گے۔

Read More: https://republicpolicy.com/punjab-cm-inaugurates-mother-child-block-at-gangaram-hospital-in-lahore/

سولر واٹر پمپ لگانے سے دور دراز چھوٹے دیہات میں پینے کا پانی بھی میسر ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بتدریج سولر واٹر پمپ نصب کیے جائیں گے۔

Read More: https://republicpolicy.com/pakistan-participates-in-beijings-international-forum-for-energy-transition/

چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل،سابق وفاقی سیکرٹری و چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سلمان غنی،سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی ایجنسی فار بارانی ایریا ڈویلپمنٹ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos