چین نے معاہدہ نہ کیا تو ہم کر لیں گے ، امریکی صدر کا یوٹرن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کیساتھ ٹیرف کے معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ڈیلنگ بہت اچھی کرنے جا رہے ہیں ، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے مزید کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے، ہم تبدیلی کے مرحلے میں ہیں، کرپٹو کو ریگولیٹری استحکام کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ چین پر 145 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos