وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے صوبائی وزیرخرم شہزادورک کی سربراہی میں وفد کی ملاقات: ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔ ملاقات کے دوران باہمی طور پر طے ہو ا کہ پنجاب اسمبلی کے بارے میں عمران خان کا فیصلے حتمی ہوگا۔
Read More: https://republicpolicy.com/sadra-e-mumlekat-dr-arif-ali-sy-pervaiz-elahi/
وفد نے ملاقات میں موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے فیصلے کا سوچ کر 27کلو میٹر کا وزیراعظم لرز رہا ہے معیشت سنبھالنے کا دعوی کرنے والے عوام کا سامنے کرنے سے گھبرا رہے ہیں۔ عوام 13جماعتوں کے نااہل ٹولے کے ساتھ وہ سلوک کریں گے جو یہ پشتوں تک یاد رکھیں گے۔
Read More: https://republicpolicy.com/wazir-information-technology-punjab/
وفد میں سابق صدر مسلم لیگ قائداعظم یوتھ ونگ وقاص حیدر ورک ایڈووکیٹ،انصاف لائیوفورم کے تحصیل سینئر نائب صدر رمیز ورک،تحصیل نائب صدر فیضان ، کنٹریکٹر ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے نائب صدر رضا فاروق واہلہ اورتنویر احسن ورک شامل تھے۔