اسرائیلی بمباری سے غزہ کا آخری اسپتال بھی تباہ ، درجنوں فلسطینی شہید

[post-views]
[post-views]

اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ،غزہ سٹی میں واقع آخری فعال العہلی اسپتال بھی بمباری سے تباہ جبکہ درجنوں فلسطینی شہید ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں اسپتال کے انسی نٹیو کیئر اور سرجری ڈیپارٹمنٹس کو شدید نقصان پہنچا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اسرائیلی فوج کے مطابق اس حملے کا مقصد اسپتال میں موجود حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنانا تھا تاہم غزہ کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق حملے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس کے علاوہ غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی حملے میں 6 بھائیوں سمیت 37 افراد شہید ہو گئے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی جنگ میں اب تک کم از کم 50 ہزار 944 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos