بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

صدر زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں اعلیٰ سطحی ملاقات، ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

[post-views]
[post-views]

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور قومی سلامتی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی حکومتی وفد بھی موجود تھا، جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر احد چیمہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان شامل تھے۔ اس کے علاوہ، ائتلافی حکومت کے اہم سیاسی رہنماؤں بشمول سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

مشاورتی اجلاس کے دوران دونوں جانب کی اعلیٰ قیادت نے ملک کو درپیش اہم اور فوری نوعیت کے قومی امور پر غور و خوض کے لیے منگل کے روز سینٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس طلب کرنے پر اتفاق کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos
[youtube-feed feed=2]