اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس میں فواد چوہدری کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت اسلام آباد کی سیشن عدالت میں ہوئی۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جبکہ فواد چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل سعد حسن پیش ہوئے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/medical-mukamal-hony-k-baad-islamabad-police/
دوران سماعت جج فیضان حیدر گیلانی کا فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا مبارک ہو، کیس کا ریکارڈ آگیا ہے۔
بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید مدعی مقدمہ ہیں، وہ ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہیں، الیکشن کمیشن کے سیکرٹری انفرادی طور پر خود ریاست نہیں، میرا سوال ہے، کیا الیکشن کمیشن حکومت ہے؟ الیکشن کمیشن ریاست نہیں، کسی کو کہنا کہ تمہارے خلاف کارروائی کروں گا، مطلب دھمکی دینا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا بغاوت کی دفعہ انفرادی طور پر کچھ نہیں، بغاوت کی دفعہ کو سیاسی رنگ دیا گیا، لگانے کو تو مقدمے میں قتل کی دفعہ بھی لگا سکتے تھے، کیس ثابت ہونے پر ان دفعات پر 10 سے 15 سال کی سزا ہو سکتی ہے، ان دفعات پر کم سے کم 3 سال سزا دی جاسکتی ہے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا فواد چوہدری کو جھوٹے کیس میں نامزد کیا گیا، فواد چوہدری پرلگی دفعات پر عدالتوں کے کم فیصلے موجود ہیں، آج کل جو مقدمات بن رہے اس کے بعد چند عدالتوں کے فیصلے آئے ہیں، قوم یقین نہیں رکھتی کہ 2 لفظ بولنے پر کسی پر ایسی دفعات لگادی جائیں، استدعا ہے کہ فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/fawad-chaudhry-ka-do-rouza-jasmani/
دوران سماعت جج فیضان حیدر گیلانی نے ریمارکس دیے کہ فواد چوہدری نے مقدمے کے ایک مخصوص حصے تک تنقید کی، فواد چوہدری کی طرف سے گھر والوں کے بارے میں بات کرنے کا کیا مطلب ہے؟ فواد چوہدری سینئر وکیل اور رکن پارلیمنٹ ہیں۔
بابر اعوان کا کہنا تھا ماضی میں خاتون کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ کربھی مخاطب کیا گیا، جس پر جج نے دوبارہ استفسار کیا کہ خاندانوں کے حوالے سے بات کرنے کا کیا مطلب ہے؟ پاکستان میں لٹریسی ریٹ آپ کو معلوم ہے کیا ہے، سیاسی لیڈر کا ایسی بات کرنے کا کیا مطلب ہے؟ اس سے قبل ہماری ایک کولیگ کے بارے میں بھی کہا گیا، اتنا آگے جانے کا کیا مطلب ہے؟ وکیل فواد چوہدری نے کہا کہ اس معاملے کو بھی میں نے جا کے حل کروا دیا تھا۔








