یوں تو ہم بچپن سے ہی ورزش کے بے شمار فائدے پڑھتے آرہیں ہیں۔مگر ان فائدوں کو زیادہ تر ہم نے کتاب سے لے کر مارکس کے اصول تک ہی استعمال کیا ہے۔ آئے دیکھتے ہیں کہ ورزش کس طرح ہماری صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔
وزن کو برقرار رکھنے یا اس میں کمی کے لیے ہم مختلف طرح کی ورزشیں کرتے ہیں لیکن اکثر لوگوں کا موسم سرما میں ورزش کا معمول متاثر ہو جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر سے باہر کوئی مثبت سرگرمی کرنا یا پھر کوئی ورزش کرنا ذہنی صحت کے لیے مفید ثابت ہوا ہے۔
آج کل کے خوشگوار موسم میں واک، کوئی بھی مثبت سرگرمی یا ورزش گھر سے باہر کی جا سکتی ہے۔ اس سے نہ صرف تازگی کا احساس ہوگا بلکہ آپ خود کو بہتر محسوس کریں گے۔
ہائیکنگ اگرچہ واک جیسی ہے لیکن یہ ایک مختلف تجربہ بھی ہے۔ اس دوران قدرتی مناظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔
صحت کے لیے ہائیکنگ ایک اچھی سرگرمی ہے۔ اس سے نہ صرف انسان کی صحت ٹھیک ہوتی ہے بلکہ اضطراب اور افسردگی میں بھی کمی آتی ہے۔ اگر کسی کو نیند کا مسئلہ درپیش ہو تو اس پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔
اگر آپ نے سردی گھر ہی میں سٹیشنری بائیک یا ورزش والی بائیک پر گزاری ہے تو اب اس موسم میں باہر سائیکل چلاسکتے ہیں۔ یہ نہ صرف کارڈیو ریسپریٹری ورزش کے لیے بہترین ہے بلکہ اس سے ذہنی دباؤ میں بھی کمی آتی ہے۔
سائیکل چلانا تفریح بھی فراہم کرتا ہے اور وزن بھی کم کرتا ہے۔ اس سے پٹھوں میں لچک اور مضبوطی آتی ہے۔ یہ دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہے اوریہ کیلوریز کے جلانے میں بھی مددگار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/emergency-landing-mein-jahaz-ki-konsi-seat-mahfooz/