چوکور پہیوں والی منفرد سائیکل ایجاد

[post-views]

[post-views]

سائیکل ہو یا موٹر سائیکل یا گاڑی، ہر سواری کے پہیے گول ہوتے ہیں۔

مگر اب ایسی منفرد سائکل تیار کی گئی ہے جس کے پہیے گول کی بجائے چوکور ہیں۔

جی ہاں واقعی پہیوں کے اس عجیب انداز کے باوجود سائیکل کو چلانا ممکن ہے۔

دی کیو نامی یوٹیوب چینل نے اس چوکور پہیوں والی سائیکل تیار کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ عام سائیکل کی طرح ہی ہے، بس پہیے مختلف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/maki-k-damag-ka-khaka-teyar/

پہلے ایسے چوکور فریم تیار کیے گئے جو گول گھومنے کی صلاحیت رکھتے تھے، جس کے بعد ہر کونے پر گھومنے والے گیئرز لگائے گئے۔

اس کے بعد سائیکل کی چین کو چھوٹی اسٹیل پلیٹس کے ذریعے تیار کیا گیا۔

البتہ یہ سائیکل عام لوگوں کو دستیاب ہوگی یا نہیں یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔

اسی طرح سائیکل کی تیاری پر کتنا خرچہ ہوا، اس بارے میں بھی ابھی کچھ معلوم نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos