روسی گاؤں پر یوکرینی بمباری کےنتیجے میں چار شہری ہلاک

[post-views]
[post-views]

روسی گاؤں پر یوکرینی بمباری کے نتیجے میں چار شہری ہلاک جبکہ ایک رہائشی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے مقامی گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے بریانسک ریجن میں ایک گاؤں پر یوکرین کی جانب سے بمباری کی گئی ہے۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

گورنر کے مطابق روسی گاؤں پر یوکرین کی بمباری کے نتیجے میں چار شہری ہلاک  جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔

گورنر کا کہنا ہے کہ یوکرینی بمباری کے نتیجے میں گاؤں کی ایک رہائشی عمارت مکمل تباہ اور دو گھروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔

گونر نے الزام عائد کیا کہ روسی گاؤں پر یوکرینی قوم پرستوں نے  حملہ کیا جبکہ یوکرین نے روس یا روسی زیر تسلط علاقوں میں حملوں کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos