روسی گاؤں پر یوکرینی بمباری کے نتیجے میں چار شہری ہلاک جبکہ ایک رہائشی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے مقامی گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے بریانسک ریجن میں ایک گاؤں پر یوکرین کی جانب سے بمباری کی گئی ہے۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd
گورنر کے مطابق روسی گاؤں پر یوکرین کی بمباری کے نتیجے میں چار شہری ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔
گورنر کا کہنا ہے کہ یوکرینی بمباری کے نتیجے میں گاؤں کی ایک رہائشی عمارت مکمل تباہ اور دو گھروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔
گونر نے الزام عائد کیا کہ روسی گاؤں پر یوکرینی قوم پرستوں نے حملہ کیا جبکہ یوکرین نے روس یا روسی زیر تسلط علاقوں میں حملوں کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔







