یونان کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، پاکستانیوں سمیت درجنوں افراد ہلاک

[post-views]
[post-views]

یونان کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونان کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی جس میں 500 سے زائد افراد سوار تھے۔ کشتی غیر قانونی تارکین وطن کو سمندر کے ذریعے لیبیا سے اٹلی لے کر جا رہی تھی۔

ڈوبنے والی کشتی میں زیادہ تر پاکستانی سوار تھے جبکہ کشتی میں مصر، شام اور افغانستان کے شہری بھی موجود تھے۔ ڈوبنے والے 100سے زائد افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

حکام کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے یونان کے علاقہ کلم تا کے قریب حادثہ پیش آیا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ریسکیو آپریشن میں فوجی طیارے، ہیلی کاپٹر اور 6 کشتیوں سے مدد لی جا رہی ہے۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ حادثہ بحیرہ آیونی میں پیش آیا تھا اور ڈوبنے والے کسی بھی شخص نے لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ حادثے کی شکار کشتی کے تارکین وطن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos