یونان کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونان کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی جس میں 500 سے زائد افراد سوار تھے۔ کشتی غیر قانونی تارکین وطن کو سمندر کے ذریعے لیبیا سے اٹلی لے کر جا رہی تھی۔
ڈوبنے والی کشتی میں زیادہ تر پاکستانی سوار تھے جبکہ کشتی میں مصر، شام اور افغانستان کے شہری بھی موجود تھے۔ ڈوبنے والے 100سے زائد افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے
حکام کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے یونان کے علاقہ کلم تا کے قریب حادثہ پیش آیا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ریسکیو آپریشن میں فوجی طیارے، ہیلی کاپٹر اور 6 کشتیوں سے مدد لی جا رہی ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ حادثہ بحیرہ آیونی میں پیش آیا تھا اور ڈوبنے والے کسی بھی شخص نے لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ حادثے کی شکار کشتی کے تارکین وطن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔







