سکھ برادری کا 8 جولائی کودنیا بھرمیں آزاد خالصتان ریلیاں نکالنے کا اعلان

[post-views]
[post-views]

سکھ برادری نےدنیا بھر میں 8 جولائی کوہردیپ سنگھ نجر کی یاد میں آزاد خالصتان ریلیاں منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

 جولائی 8 کو امریکا،برطانیہ، کینیڈا اورآسٹریلیا میں ریلیاں  نکالی جائیں گی، ریلیاں امریکی شہر سان فرانسسکو، کینیڈا کے شہر ٹورنٹو اور آسٹریلیا کے شہر برسبین میں نکالی جائیں گی۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

ان ریلیوں کے اختتام پر بھارتی سفارت خانوں کے باہر مظاہرے اور مذمتی قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی، ریلیوں میں بڑی تعداد میں مظاہرین کی شرکت متوقع ہے ۔

ہردیپ سنگھ نجرکو بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را کے قاتلوں نے 18 جون کو کینیڈا میں گردوارے کے باہر قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آزاد خالصتان ریلیوں سے متعلق اشتہاری پوسٹرز بھی ریلیز کر دیے گئے ہیں ، ان پوسٹرزمیں متعلقہ بھارتی سفیروں کو قاتل قراردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آزاد خالصتان کی زور پکڑتی تحریک پر مودی سرکار شدید دباؤ کا شکار ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos