اسٹاک ہوم: حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر والد یا والدہ میں نفسیاتی مرض کی شناخت ہوئی ہو تو اس بات کا زیادہ خطرہ ہے کہ ان کے ہاں اولاد کی قبل از وقت پیدائش کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماؤنٹ سینائی کے آئیکاہن اسکول آف میڈیسن اور کیرول نسکا انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے ایک مطالعے میں پایا کہ جب کسی جوڑے میں ایک فریق نفسیاتی مرض کا شکار ہوتا ہے تو ان کے ہاں بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
محققین کے مطابق مطالعہ پہلی بار یہ ظاہر کرتا ہے کہ والدین کے نفسیاتی مرض میں مبتلا ہونے سے بچوں کی قبل از وقت پیدائش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور یہ خطرہ اس وقت زیادہ ہوتا ہے جب والد اور والدہ دونوں ایسے مرض میں مبتلا ہوں۔

مذکورہ بالا مطالعے کے لیے تحقیقی ٹیم نے 1997 اور 2016 کے درمیان سویڈن، فن لینڈ، ناروے، ڈنمارک اور آئس لینڈ میں پیدا ہونے والے والدین کے ہاں تمام پیدائشوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور انہوں نے مریضوں کے قومی ریکارڈ کے رجسٹر سے نفسیاتی مریضوں اور طبی میڈیکل رجسٹر سے حمل کی عمروں سے متعلق ڈیٹا حاصل کیا۔









