خیبرپختوانخوا میں سالانہ 137 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے

[post-views]

[post-views]

اسلام آباد /  پشاور: پاور ڈویژن نے انکشاف کیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق مالی سال 23-2022 کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا میں 137 ارب کی بجلی چوری ہوئی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجلی چوری کیخلاف مہم کے اچھے نتائج آنے لگے ہیں۔ بلنگ بہتر، وصولیوں میں اضافہ، چوری میں کمی ہوئی۔ ستمبر 2023 میں وصولیاں86.99 فیصد رہیں۔ ستمبر 2022 میں وصولیاں 82.43 فیصد تھیں۔ ستمبر 2022 میں بجلی چوری 2.93 فیصد، 2023 میں 1.46 فیصد رہی۔ بجلی چوری کیخلاف حالیہ کارروائیوں میں 26 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں۔

آپریشن کے38ویں روز مزید 203 بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہوئیں،37ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا، سلامت پورہ میں چھاپہ، پلازہ میں بجلی چوری پکڑی گئی۔ چوری کی بجلی ایک کلینک، سیلون، کیبل نیٹ ورک آفس، موبائل ٹاور اور 3رہائشگاہوں کو فراہم کی جارہی تھی۔ملزمان کو بل کی مدد میں 22500 یونٹس چارج کیے گئے۔

دوسری جانب اوکاڑہ سرکل میں ڈی ایچ کیوہسپتال کے سابق میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد صغیرٹمپرڈ میٹر کے ذریعے بجلی چوری کرتا پکڑاگیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران تمام اضلاع میں 385 کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،384 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں دائر جبکہ کٹوتی یونٹ کی مد میں 39 کروڑ 31لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق واسا، ٹی ایم اے، ریلوے، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور، ہیلتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور،ایل ڈی اے،میو ہسپتال اورسروسز ہسپتال نادہندگان کی فہرست میں شامل ہیں۔

اسلام آباد راولپنڈی سٹی، راولپنڈی، کینٹ، اٹک، جہلم، چکوال سرکلز میں2ہزار سے زائد بجلی چورصارفین کو 28 لاکھ 22 ہزار سے زائد یونٹس کی مد میں13کروڑ7لاکھ41لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے 434 ایف آئی آرز کا اندراج اور 336 بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos