میٹا سربراہ مارک زکربرگ نے ایک اعلان میں بتایا گیا کہ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جو اینڈرائیڈ صارفین کو ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں جانے میں مدد دے گا اور صارف کو ایک اضافی ڈیوائس ساتھ رکھنے یا اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ نیا فیچر صارفین کو ان کی مختلف چیٹ کو منظم رکھنے میں آسانی فراہم کرے گا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
میٹا کے مطابق اگرچہ اس فیچر سے دوسری ڈیوائس کی مشکل تو ختم ہوجائے گی لیکن لوگوں کو دوسرا اکاؤنٹ بنانے کے لیے علیحدہ سِم کارڈ ضرور چاہیےہوگا جس پر اکاؤنٹ فعال کرنے کے لیے ون ٹائم پاسورڈ بھیجا جائے گا۔













