پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے 5 فروری 2024 (پیر) کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
پی ٹی آئی کے الیکشن کمشنر روف حسن نے انٹرا پارٹی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔
انٹرا پارٹی انتخابات میں31 جنوری 2024 تک رجسٹرڈ تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔ انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام پینلز کی تفصیل تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ اور رابطہ ایپلی کیشن پر دستیاب ہوگی۔
الیکشن کے تفصیلی طریقہ کار کی وضاحت الیکشن رولز، 2020 میں موجود ہے جو ویب سائٹ اور رابطہ ایپ پر دستیاب ہے۔
انتخابات پاکستان بھر میں مختص مقامات پر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔ تمام رجسٹرڈ ممبران اپنی مرضی کے پینل یا چیئرمین کے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
ووٹنگ کے لیے کاغذات نامزدگی 1 سے 2 فروری 2024 تک تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ یا ویب سائٹ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 فروری 2024 کی رات 10 بجے ہے۔
کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل 3 فروری 2024 کو ہوگا۔
کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اعتراضات جمع کروانے کی آخری تاریخ 3 فروری 2024 کی رات 10 بجے ہے۔
انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام فائنل پینلز کی فہرستیں 4 فروری کی شام 4 بجے ویب سائٹ پر شائع کی جائیں گی۔
انٹراپارٹی انتخابات کے نتائج کا باضابطہ اعلان 6 فروری 2024 بروز منگل کیا جائے گا۔