اسلام آباد: سینیٹ کے 4 مارچ کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
ایجنڈے میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی کی طرف سے پیش کردہ قرارداد پر بحث ہو گی، جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد میں سینیٹر نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے ملک کے نوجوانوں پر منفی اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مذہب، ثقافت اور روایات کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کے ساتھ ساتھ زبان اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں کے درمیان نفرت کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
تنگی نے قرار داد میں نوٹ کیا کہ قومی مفادات کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غلط استعمال پر تحفظات ہیں، جن میں پاک فوج کو منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کا نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔
ان کا یہ بھی مشاہدہ ہے کہ ان پلیٹ فارمز کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کو دھوکہ دینے کے لیے مختلف مسائل پر جعلی خبریں یا غلط معلومات پھیلائی جاتی ہیں۔
قرارداد کا اختتام حکومت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ایکس ، فیس بک، ٹک ٹوک، انسٹا گرام اوریوٹیوب پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کیا گیا ہے ۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.