امریکہ کا شام میں داعش کے سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ

شام میں امریکی فوج نے داعش کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دمشق سے امریکی فوج کے مطابق شام کے علاقے دیرالزور میں داعش کے ٹھکانے پر حملہ کیا گیا۔ 

امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملےمیں داعش کا سربراہ مارا گیا۔ 

اس حوالے سے امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکا اور اتحادی فوج نے شام میں گزشتہ روز کارروائی کے دوران شام کے صوبے دیرالزور میں فضائی حملے میں داعش کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ 

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں داعش کا اہم رہنما ابو یوسف شامل ہے۔ 

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق تازہ کارروائیوں کا مقصد دہشت گردوں کے نظام کو تباہ کرنا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos