اکثر اوقات واٹس ایپ پر ہمیں ایمرجنسی کی صورت میں پرانا پیغام تلاش کرنے میں مشکل پیش آتی ہے اور کئی دن یا ہفتوں پہلے کی چیٹ ڈھونڈنا مشکل ہوجاتی ہے، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
واٹس ایپ نے صارفین کی اس پریشانی کا حل نکال لیا ہے اور اب پرانے پیغامات کو تاریخ کے ساتھ سرچ کرنے کا آپشن دے دیا گیا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر ’سرچ بائی ڈیٹ‘ متعارف کرایا گیا ہے جس سے لوگ پیغامات باآسانی تلاش کرسکیں گے۔
میٹا کی زیرملکیت ایپ کے اس فیچر کے ذریعے تاریخ کے مطابق کسی پیغام کو تلاش کرنا ممکن ہوجائے گا۔
اس فیچر پر کافی عرصے سے کام جاری تھا جو اب مکمل کرلیا گیا ہے اور اب یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
اس فیچر کا استعمال کیسے کریں گے؟
مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ کھولیں اور اسکی اس چیٹ ونڈو میں جائیں جہاں کسی مخصوص تاریخ کا پیغام تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
اس چیٹ ونڈو میں سرچ آپشن کا انتخاب کریں۔ سرچ آپشن سلیکٹ کرنے پر آپ کے سامنے کیلنڈر آئیکون سامنے آجائے گا جس پر کلک کریں۔
اس کے بعد مطلوبہ مہینے اور سال کو اسکرول کرکے منتخب کرلیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.