وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معذور افراد کو زندگی کے ہر شعبے میں مساوی حقوق اور مواقع فراہم کر رہی ہے۔
معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ کوئی بھی ملک اور معاشرہ زندگی کے تمام شعبوں میں معذور افراد کو شامل کیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اس بات کو بھی یقینی بنا رہی ہے کہ معذور افراد کو صحت، تعلیم، ملازمت، ٹرانسپورٹ اور ووٹنگ سمیت تمام حقوق ملیں اور انہیں زندگی کی تمام سہولیات تک رسائی حاصل ہو۔
انہوں نے میڈیا، سرکاری اور نجی شعبوں پر زور دیا کہ وہ مشترکہ کوششوں سے معذور افراد کی بہتری کے لیے کوشش کریں۔