Premium Content

Add

معذور افراد کو زندگی کے تمام شعبوں میں شامل کیے بغیر کوئی ملک اور معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا: وزیراعظم

Print Friendly, PDF & Email

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معذور افراد کو زندگی کے ہر شعبے میں مساوی حقوق اور مواقع فراہم کر رہی ہے۔

معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ کوئی بھی ملک اور معاشرہ زندگی کے تمام شعبوں میں معذور افراد کو شامل کیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اس بات کو بھی یقینی بنا رہی ہے کہ معذور افراد کو صحت، تعلیم، ملازمت، ٹرانسپورٹ اور ووٹنگ سمیت تمام حقوق ملیں اور انہیں زندگی کی تمام سہولیات تک رسائی حاصل ہو۔

انہوں نے میڈیا، سرکاری اور نجی شعبوں پر زور دیا کہ وہ مشترکہ کوششوں سے معذور افراد کی بہتری کے لیے کوشش کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1