پی ٹی آئی کا ن لیگ پر جوابی فائر، اسد قیصر نے وزراء پر سیاسی فائدے کے لیے شہیدوں کا استحصال کرنے کا الزام لگادیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پی ٹی آئی کے ممتاز رہنما اسد قیصر نے وفاقی وزراء خواجہ آصف اور عطاء اللہ تارڑ پر پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے خلاف گندی مہم چلانے کا الزام لگایا ہے۔

اسدقیصر نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کی قربانیوں کو تسلیم کیا ہے اور ان کی قدر کی ہے۔

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا شہداء کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈہ افسوسناک ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں،اسد قیصر نے زور دیا کہ جو لوگ فوجیوں کی شہادت کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قوم کو ملک کی حفاظت کرنے والے ہر سپاہی پر فخر ہے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف بھی ن لیگ پر برس پڑے، ان پر سیاسی فائدے کے لیے شہداء کا استحصال کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے حب الوطنی کے موقف کی توثیق کی اور سکیورٹی فورسز کے شہداء کو بدنام کرنے میں ملوث ہونے کی تردید کی۔

اس سے قبل اتوار کو خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پارٹی کے اندر کچھ افراد نے شہداء کا ریٹرننگ افسران سے موازنہ کرکے ان کا مذاق اڑایا ہے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ شہداء کے خلاف بیان دینے والوں کو دہشت گردوں سے جوڑنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیب سے اختلافات کے باوجود کسی بھی سیاسی جماعت کو ایسے رویے میں ملوث نہیں ہونا چاہیے۔

ہفتہ کی شام وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے ان پر الزام لگایا کہ وہ شہداء کے خلاف توہین آمیز مہم چلا رہے ہیں ۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos