اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، مزید 48 فلسطینی شہید 

اسرائیلی فورسز کے غزہ پر حملوں کے نتیجے میں مزید 48 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کے شمالی غزہ کے 100 دن کے محاصرے میں 5 ہزارفلسطینی شہید اور متعدد لاپتہ ہوئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

عرب میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 46 ہزار584 ہوگئی، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 20 فلسطینی گرفتارکرلئے۔

رپورٹ میں بتایا کہ غزہ جنگ کے بعد اسرائیلی قید میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 55 ہو گئی۔

فلسطینی انسانی حقوق گروپ کے مطابق 35 سال کے معتز محمود ابو زنيد اسرائیلی ظلم کی وجہ سے شہید ہوئے، اہل خانہ  نے بتایا کہ معتزمحمود ابو زنيد 24 جون کوگرفتاری کے وقت صحت مند تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos