Premium Content

امام حسینؓ نے ظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا: صدر اور وزیراعظم کایوم عاشورہ پر پیغام

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے یوم عاشور پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم عاشورہ حضرت امام حسینؓ کی میدان کربلا میں شہادت کی یاد تازہ کرتا ہے، حضرت امام حسینؓ کی شہادت ہمیں باطل اورظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم عاشور بے شمار فضائل اور تاریخی واقعات کی وجہ سے خاص اہمیت کا حامل ہے، اس دن نواسہ رسولﷺ نے حق اور باطل کی لڑائی میں جانوں کا نذرانہ دے کر حق کو حقیقی فتح سے سرفراز کیا، کربلا کے میدان میں شہیدوں کے لہو نے یہ ثابت کردیا کہ حق لازوال اور باطل مٹنے کیلئے ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ امام حسینؓ کربلا کے میدان میں یزید کی جابرانہ حکومت کے خلاف جرات و استقامت کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے، آج کا دن اس عزم کا اعادہ ہے کہ امت مسلمہ کو ہمیشہ حق و صداقت پر ڈٹے رہنا ہے، فلسطین کے لوگ عظیم مقصد کےلیے بے پناہ مشکلات برداشت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اس وقت بڑے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، اس مشکل وقت میں ضروری ہے کہ  ہم صبر، اتحاد اور بھائی چارے کا مظاہرہ کریں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم عاشورہ پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ امام حسینؓ اور ان کے وفادار ساتھی ظلم اور جبر کے خلاف ڈٹ گئے، حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے اسلامی اقدار کے احیاء، امت مسلمہ کے حقوق کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی شہادت میں امت مسلمہ کیلئے عظیم درس ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام نے شدید دباؤ، مشکلات کے باوجود ظالم و جابر حکمران کے خلاف کلمہ حق بلند کیا، امام حسینؓ نے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے، آزمائشوں میں ثابتِ قدم رہنے کا درس دیا، امام حسینؓ اور آپ کے بہادر ساتھی ظلم کے خلاف مزاحمت کی عظیم مثال ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے دین کی خاطر جان اور اہل و عیال کی قربانی تو گوارا کی مگر ظالم کے آگے سر نہ جھکایا، آج اسلام اور انکے ساتھیوں کی قربانیوں کی بنا پر زندہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos