وزیراعظم مختصر دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

[post-views]
[post-views]

وزیراعظم شہباز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے 23 ستمبر کی شام لندن سے امریکا جائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو لوٹن ائیر پورٹ سے پولیس کے پروٹوکول کے ساتھ لایا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف لندن میں دو روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقبل مندوب منیر اکرم نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ  یو این اجلاس کے سائیڈ لائن  پر شہباز شریف کی بائیڈن کے ساتھ باقاعدہ ملاقات طے نہیں، وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی  اور  سلامتی کونسل میں خطاب کریں گے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری  ہیں، افغانستان کے ساتھ کئی مسائل ہیں لیکن ہمارا  تعلق افغان عوام سے ہے، جغرافیہ نہیں بدل سکتا، ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہمیں تعلق رکھنا ہی ہے، افغان حکومت کے ساتھ   اختلافات کے حل کے لیے کام کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos