امریکی صدر کی ایران کو مزید پابندیوں کی دھمکی

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر نے ایران پر مزید پابندیوں کی دھمکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ایران کو مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتاہے،جی7رہنماؤں کا اجلاس طلب کیاہے،اہم معاملات پر بات ہوگی،جی سیون اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا جائزہ لیاجائےگا،اسرائیلی وزیراعظم سے بہت جلد بات چیت کروں گا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

دوسری جانب  امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کی بیروت سے واپسی کیلئے خصوصی طیارے کاانتظام کیا گیا ہے۔

چند روز میں امریکی شہریوں کو بیروت سے لانے کیلئے مزید پروازوں کاانتظام کیا جائے گا،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ملر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکام مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے آگاہ ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں حماس نے شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos