بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں گرفتار

[post-views]
[post-views]

پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علمہ خان اور عظمیٰ خان کو حراست میں لے لیا۔

دونوں کو ڈی چوک سے حراست میں لیا گیا اور تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا،دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد نے  ڈی چوک کا دورہ کیا ،عرفان نواز میمن نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اب تک ہم نے دو سو سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا ہے،مظاہرین کے ساتھ بھر پور طریقے سے نمٹا جائے گا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فضائی دورہ کیا اورمختلف علاقوں کا فضائی معائنہ کیا،وزیر داخلہ نے سکیورٹی انتظامات اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ کسی کو دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos