آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی وفد کے ہمراہ ملاقات

[post-views]
[post-views]

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی وزیر سرمایہ کاری کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں برادرانہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت بھی کی گئی،جنرل عاصم منیر نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان کیلئے غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

آرمی چیف نے وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی مزید یقین دہانی کرائی اور دونوں ممالک کو حاصل ہونے والے امید افزا نتائج کے بارے میں امید ظاہر کی،سعودی وفد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان پائیدارتعلقات کا مظہر ہے، جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے لئے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos