Premium Content

کھانے کے فوری بعد چائے پینا صحت کیلئے خطرناک، ماہرین

Print Friendly, PDF & Email

چائے پراٹھا پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کا پسندیدہ ناشتہ سمجھا جاتا ہے لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ غذائیت کے ماہرین نے کھانے کی اس میل کو ‘بدترین’ قرار دیا ہے؟

جی ہاں! ناصرف چائے پراٹھا بلکہ چائے کے ساتھ کھانے والی دیگر اشیاء جنہیں ہم شوق سے کھاتے ہیں وہ بھی ہماری صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کہ ماہرین نے چائے کے ساتھ پراٹھے سمیت کن چیزوں کے استعمال کو سختی سے منع کیا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

چائے کے ساتھ گھی سے لیس یا پھر آلو ، قیمے سمیت کوئی بھی لوڈڈ پراٹھا نہیں کھانا چاہیے کیونکہ یہ معدے میں تیزابیت کے ساتھ پیٹ کو پُھلا دیتا ہے،جس سے مسلسل پیٹ کی تکلیف کی شکایت رہتی ہے۔

تیزابیت کے باعث دست اور پھر قے، الٹیوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

چائے کے ساتھ یا بعد میں کن کھانوں سے پرہیز ضروری ہے؟

چائے کے فوری بعد ‘لیموں پانی‘ بالکل نہ لیں، اس سے آپ کا پیٹ پھول جائے گا اور معدے میں بھی مسائل پیدا ہوں گے۔

اگر آپ صبح اٹھتے ہی چائے پینے اور پھر پھل کھانے کے عادی ہیں تو دونوں چیزیں ایک ساتھ نہ کھائیں۔ کوشش کریں چائے اور پھل کھانے میں ایک گھنٹے کا وقفہ لازمی ہو۔

دہی 

دہی سے بنی کوئی اشیا یا دہی، چائے کے ساتھ یا چائے پینے کے فوری بعد ہرگز نہ لیں، اس سے آپ کو معدے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بیسن سے بنی اشیا 

جس میں پکوڑے سرِ فہرست ہیں، یہ نہ لیں۔ جی ہاں! ماہرین غذائیت چائے کے ساتھ بیسن سے بنی چیزیں لینے سے منع کرتے ہیں، اس سے آپ کی آنتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

کھانے کے کتنی دیر بعد چائے پینی چاہیے؟

اگر آپ کھانے کے بعد چائے پینے کے عادی ہیں تو آپ کو چاہیے کھانے کے 45 منٹ بعد چائے پیئیں۔

جب کہ ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے ایک گھنٹے بعد چائے لیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos