Premium Content

بیلاروس کا 68 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

Print Friendly, PDF & Email

بیلا روس کا 68 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کا استقبال کیا۔

وفد میں وزیر خارجہ، وزیر توانائی، وزیر صنعت،وزیر عدل و انصاف،وزیر مواصلات، وزیر قدرتی وسائل، وزیر ہنگامی حالات ،چیئرمین ملٹری انڈسٹری شامل ہیں،بیلاروس کی 43 بڑی کاروباری شخصیات بھی وفد کا حصہ ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

وزیر داخلہ محسن نقوی اور بیلاروس کے وزیر خارجہ اور وزیر توانائی نے ملاقات کی ، محسن نقوی کا کہنا تھا وفد کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،حکومت پاکستان اور عوام بیلاروس کے صدر کی آمد کے منتظر ہیں۔

صدر بیلا روس کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہمیت کا حامل ہے،پاکستان بیلاروس کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان بیلاروس کیساتھ تعلقات کو مختلف شعبوں میں آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

دورے سے صنعت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos