آج نامور پلے بیگ سنگر مہناز بیگم کی برسی ہے۔
مہناز، محمود آباد (اتر پردیش) انڈیا میں 1958 میں پیدا ہوئیں ۔ بعد ازاں انکی فیملی انڈیا سے پاکستان منتقل ہوگئی۔ مہناز نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنی ماں، کجن بیگم سے حاصل کی جو بذات خودایک اچھی گلوکارہ بھی تھیں۔
مہناز نے پلے بیگ گلوکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کراچی، سلیم گیلانی نے مہناز کو ایک کنسرٹ میں گاتے سنا تو ، انہیں ریڈیو پاکستان آنے کے لیے کہا، جہاں نہ صرف مہناز نے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا بلکہ ریڈیو میں بھی انہیں استاد مہدی حسن خاں اور پنڈت غلام قادر خاں جیسے استاد میسر آئے ۔ جنہوں نے مہناز کی گائیکی کے انداز کونکھارا ۔
مہناز نے موسیقی کی تمام اصاف ، غزل ،گیت، ٹھمری، دادرا ، خیال ، دھرپد ، سلام ، نو حہ اور مرثیہ سب خوب گایا۔ مہناز نے ریکارڈ 13 مرتبہ بطور پلے بیک سنگر نگار ایوارڈ اپنے نام کیا۔ 2011میں انہیں لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
مہناز نے زندگی بھر شادی نہیں کی۔اُن کا زیادہ تر وقت پرندوں کی دیکھ بھال ، پینٹنگ اور فطرت کے مشاہدے میں گزرتا تھا ۔
مہناز بیگم کے گائے چند مقبول گیت:۔
میرا پیار تیرے جیون کے
مجھے دل سے نہ بھلانہ
تیرے میرے پیار کا ایسا ناطہ ہے
جیسی تصویر بنائی ہے میرے ساجن نے
دوپیاسے دل
سچاتیرا ناما
فن گائیکی میں مہناز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ 19جنوری 2013 کو انتقال کر گئیں۔ وہ وادی حسین ، سہراب گوٹھ، کراچی میں آسودہ خاک ہیں۔








