روزے کی حالت میں آکسیجن لگانا

[post-views]
[post-views]

روزہ کی حالت میں آکسیجن لینے کی اجازت ہے یا نہیں؟

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

آج کل دمہ کے مریضوں کو نلکی کے ذریعہ جو ہوا پہنچائی جاتی ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ اسی طرح آکسیجن ناک میں سونگھانے سے بھی روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ کیونکہ یہ ہوا ہے اور ہواخوری سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ اسی طرح ہومیوپیتھک کی اس سیال دوا سے بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا جسے مریض کی زبان پر ایک قطرہ گرا دیتے ہیں، وہ دوا اندر نہیں جاتی بلکہ زبان پر رکھتے ہی اسپرٹ کی طرح اُڑ جاتی ہے یا ہوا میں تحلیل ہوجاتی ہے، پانی سے کلی کرکے اس کی بھاپ لی تو روزہ نہیں ٹوٹے گا کیونکہ جو دوا زبان پر تھی، وہ پانی کے ساتھ باہر آچکی ہے اور اندر سوائے اس کے اثر کے کچھ نہیں گیا اور اثر ہی سے مریض کو شفا ملتی ہے۔ اسی طرح وکس کا معاملہ بھی ہے جسے نزلہ کی حالت میں سونگھا جاتا ہے، اس سے بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos