Premium Content

آج معروف ٹی وی آرٹسٹ، نور محمد لاشاری کی برسی ہے

Print Friendly, PDF & Email

نور محمد لاشاری یکم فروری 1997ء کو کراچی میں وفات پاگئے تھے۔ نور محمد لاشاری، بھان سعید آباد کے مقام کوٹ لاشاری کے رہنے والے تھے۔ ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد وہ محکمہ تعلیم سے وابستہ ہوگئے اور تدریس کے فرائض انجام دینے لگے۔ انہوں نے استاد بخاری کی ناٹک منڈلی سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا۔ ان کی ابتدائی اسٹیج ڈراموں میں بی جل کا نام سرفہرست ہے۔ وہ ایک طویل عرصے تک ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے وابستہ رہے اور صداکاری کے جوہر دکھاتے رہے۔ 1967ء میں جب کراچی میں ٹیلی وژن اسٹیشن قائم ہوا تو انہوں نے ہفتہ وار سندھی ڈرامے ناٹک رنگ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ وہ پاکستان ٹیلی وژن کے سینئر اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔ ان کے مشہور ڈرامہ سیریلز میں جنگل، دیواریں، چھوٹی سی دنیا، چاند گرہن، دشت اور ماروی کے نام سرفہرست ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos