Premium Content

لوگ اسے جھیل چکے۔ پتہ نہیں ٹی وی چینلز اسے بار بار بلا کے اس سے کیا نکالنا چاہ رہے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

خلیل الرحمن قمر اچھا انٹرویوئی ہے ہی نہیں۔ وہ اپنے سینکڑوں انٹرویوز میں فلم، ٹی وی اور دیگر موضوعات کے حوالے سے بارہا اپنی رائے کا اظہار کر چکا ہے۔ لوگ اسے جھیل چکے ہیں ۔اب اس کے پاس کہنے کو کچھ بھی نیا نہیں۔ پتہ نہیں ٹی وی چینلز اسے باربار بلا کے، اس سے کیا نکالنا چاہ رہے ہیں؟

وہ ڈرامہ اور فلم کا اچھا کہانی کار اس لیے ہے کہ اب تک اس کے بیشتر ڈراموں اور فلموں نے اچھا بزنس کیا ہے۔ اگرچہ یہاں بھی لکھنے کو اس کے پاس اچھوتے موضوعات نہیں۔ کامیاب پروجیکٹ کا کریڈٹ خود لے لیتا ہے اور ناکام پروجیکٹ ڈائریکٹر کے کھاتے میں ڈال دیتا ہے ۔ ڈرامہ اور فلم کی کامیابی کے پیچھے ایک باقاعدہ ٹیم ورک ہوتا ہے۔ موزوں کاسٹ، اچھی ایکٹنگ اور بہترین ڈائریکشن کے بغیر اسکرپٹ کاغذ سے باہر نکل ہی نہیں پاتا۔ اس کے باوجود بھی اس کے لکھے ڈرامے اور فلمیں ہٹ ہو رہی ہیں تو بھئی اس سے ڈرامے اور فلمیں لکھواتے رہو۔ مجھے لگتا ہے کہانی سے زیادہ اس کا مکالمہ بڑا ہے۔ (ویسے اس کے لکھے ڈراموں اور فلموں کا ہٹ ہونا اس کے اچھا رائٹر ہونے کی دلیل نہیں، ورنہ چاہت علی خان سے زیادہ کون ہٹ ہے)۔

ہر دوسرے چینل پر، ہر تیسرے دن اس کا انٹرویو، وہی مفسدہ پردازی، وہی برانگیختگی، وہی قطعیت، وہی بے سلیقگی، وہی سب جاننے کا زعم، وہی ہیجان میں لپٹی تکرار  ۔۔۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos