عام انتخابات 2024 کےلیے الیکشن کمیشن نے شیڈول میں تبدیلی کر دی

[post-views]
[post-views]

عام انتخابات 2024 کے لیے تبدیل شدہ الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 22  دسمبر سےبڑھا کر 24 دسمبر کر دی گئی ہے۔ اب امیدوار 24 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

نامزد امیدواروں کی فہرست 24 دسمبر کو شائع کی جائے گی۔

ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی سکروٹنی 25 دسمبر سے 30 دسمبر تک کریں گے۔

امیدوار ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی درست یا مسترد کیے جانے کی صورت میں 3 جنوری تک اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

ایپلٹ ٹریبونل 10 جنوری  تک تمام اپیلوں پر فیصلہ کریں گے۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 11 جنوری کو شائع کی جائے گی۔

امیدوار الیکشن نہ لڑنے کی صورت میں کاغذات نامزدگی 12 جنوری  کو واپس لے سکتے ہیں۔

امیدوارں کی حتمی فہرست 12 جنوری کو شائع کی جائے گی۔

امیدواروں کوانتخابی نشانات 13 جنوری کو شائع کیے جائیں گے۔

الیکشن ڈے 08 فروری 2024 ہو گا۔

Watch details of the survey in the YouTube link and subscribe the channel for detailed political analysis

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos