Premium Content

عدالت نے صحافی اسد طور کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

Print Friendly, PDF & Email

اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے یوٹیوبر اور صحافی اسد طور کو رہا کرنے کا حکم  دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئےاسد طور کو 50000 روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اسپیشل پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ انہیں درخواست ضمانت کی منظوری پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

 گزشتہ ہفتے جوڈیشل مجسٹریٹ نے یوٹیوب اور صحافی اسد طور کو اداروں اور سرکاری ملازمین کے خلاف الزامات کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اسد طور کی مقدمات سے بریت کی درخواست مسترد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے یوٹیوبرکے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

ستائیس فروری کو جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد محمد شبیر نے اس طور کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا اور ایجنسی کو ہدایت کی تھی کہ ملزم کو 3 مارچ 2024 کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

اسد طور کے خلاف ایف آئی آر کے مطابق، مبینہ طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور یوٹیوب پر عدلیہ کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم چلانا شامل ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اسد طور نے سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف سرگرمیوں کو ہوا دی تھی اور ان کے خلاف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos