Premium Content

Add

ایک بھاری قیمت

Print Friendly, PDF & Email

ایک مایوس اور غیر یقینی صورتحال کے درمیان پاکستان کی معیشت کو ایک سنگین کثیر جہتی بحران کا سامنا ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران معیشت کی حالت کے بارے میں اسٹیٹ بینک کی ایک حالیہ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ میکرو اکنامک بنیادیں بگڑ رہی ہیں، ملک اور اس کے عوام گزشتہ ایک سال سے تکلیف دہ بحران سے دوچار ہیں۔ جیسا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار دعویٰ کرتے ہیں کہ ملک مالی بحران کے دہانے پر نہیں ہے اور ”بالکل ڈیفالٹ نہیں“ہوگا،  اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے اُنہوں  نے مارچ اور اپریل میں بالترتیب 570ملین ڈالر  اور 18ملین ڈار کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی طرف اشارہ کیا ہے۔ لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ حکومت نے یہ سرپلس جی ڈی پی کی گراوٹ  کی قیمت پر حاصل کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک سے بھی کوئی زیادہ اُمید نہیں لگائی جا سکتی کیونکہ  پچھلے آٹھ مہینوں میں معیشت کی بدانتظامی سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اس مسئلے کا حصہ ہے۔ پرنسٹن کے ماہر اقتصادیات عاطف میاں نے ٹویٹ کیا ہے: ”اپنے سینے کو تھپتھپانے اور یہ کہنا کہ ’دیکھیں ہم نے ڈیفالٹ نہیں کیا‘ کا کوئی مطلب نہیں اگر آپ بنیادی بحران کو نظر انداز کرتے رہتے ہیں“۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحران کی وجہ فیصلہ سے زیادہ بدتر چیز نااہلی ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ سستے پیٹرول کی فروخت کے لیے جی ڈی پی میں کٹوتی سے قرض ادا کرنا مزید مشکل ہو جائے گا، جس سے مزید گراوٹ، مزید بدحالی، اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ لیکن دانائی کی باتیں شاذ و نادر ہی دھندلی دنیا میں جگہ پاتی ہیں۔ ملک کی معاشی قیادت اسے تسلیم کرے یا نہ کرے لیکن حقیقت یہ ہے کہ معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ ہو سکتا ہے کہ وقتی طور پر ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہو ، لیکن حقیقت میں  ملک نے شٹ ڈاؤن، ملازمتوں میں کمی، کرنسی کی تیز ترین قدر میں کمی اور صارفین کی تیز ترین افراط زر، اور کاروباری اعتماد میں گراوٹ کی صورت میں جو قیمت ادا کی ہے وہ بہت زیادہ ہے۔

ملک کو اگلے تین سالوں میں اربوں قرضوں کی ادائیگی کرنی ہوگی، لیکن زرمبادلہ کے ذخائر صرف چند ہفتوں کی کنٹرول شدہ درآمدات کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ معطل آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال اور جاری سیاسی کشمکش کی وجہ سے غیر ملکی سرکاری اور تجارتی آمد کم ہو  رہی ہے۔ صورتحال اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اٹھایا جانے والا کوئی بھی قدم درحقیقت بحران کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، بیرونی اکاؤنٹ کو بہتر بنانے کے لیے انتظامی پابندیاں اور کرنسی کی قدر میں کمی اور افراط زر سے نمٹنے کے لیے شرح سود میں اضافہ، زیادہ خسارے والے بجٹ کو مزید غیر مستحکم کر رہا ہے ۔ عوام کو مزید مصائب کے لیے خود کو تیار رکھنا چاہیے کیونکہ حکومت کے پاس بحران سے نمٹنے کے لیے کوئی قابل اعتماد منصوبہ نہیں ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1