بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات پر امریکہ کا ردعمل

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ملر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے ملر نے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین کسی بھی بات چیت کے دائرہ کار اور کردار کا تعین پاکستان اور بھارت کا معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیرِ خارجہ جے ایس شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے۔

جے ایس شنکر نے وزیرِاعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی ضیافت میں شرکت کی، اور اسحاق ڈار سے ملاقات بھی کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos