Premium Content

Add

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

امریکا کا یوکرین کیلئے مزید اسلحہ امداد کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے یوکرین کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے نئے اسلحہ امداد کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسلحہ امداد میں ائیرڈیفنس سسٹم اور ایمونیشن شامل ہے۔

اس کے علاوہ امداد میں  پٹریاٹ ائیر ڈیفنس سسٹمز، اے آئی ایم 7 ائیر ڈیفنس میزائل، ایونجر ائیر ڈیفنس سسٹمز اور اسٹرنگر اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کے لیے ایمونیشن شامل ہے جبکہ ہائی موبی لٹی آرٹیلری راکٹ سسٹمز، 155 ایم ایم اور 105 ایم ایم آرٹیلری راؤنڈز، 105 ایم ایم ٹینک ایمونیشن اور زونی ائیرکرافٹ راکٹ بھی امداد کا حصہ ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

پنٹاگون کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے بعد یوکرین کو 37.6 ارب ڈالر کی امریکی سکیورٹی امداد دی گئی ہے ، امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

پنٹاگون کے مطابق یوکرین کی فوری اور طویل مدتی جنگی ضروریات پوری کی جائیں گی  اور یوکرین کی مشرقی اور جنوبی علاقوں سے روسی فوج کو نکالنے کی تیاریاں جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1