امریکا نے مشرق وسطیٰ میں فوجی قوت میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے ۔
ترجمان پنٹاگون کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بحری بیڑے کیساتھ اضافی ایف 16 اور ایف 35 طیارے بھیجے جائیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ عسکری قوت میں اضافہ آبنائے ہرمز اور اطراف کے علاقوں کی نگرانی کیلئےکیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ اہم آبی گزرگاہوں پر کمرشل جہازوں کو ایران سے درپیش خطرات کے پیش نظر فوج کی تعداد میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔







