Premium Content

آصف علی زرداری نے بطور صدر پاکستان حلف اٹھا لیا

Print Friendly, PDF & Email

آصف علی زرداری نے پاکستان کے 14ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائزنے اتوار کو ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں آصف علی زرداری سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، اراکین پارلیمنٹ، سیاسی رہنماؤں، سروسز چیف اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ہفتہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار کے طور پر سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کو شکست دی۔

آصف علی زرداری پاکستان کے پہلے منتخب صدر ہیں جو دوسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں۔

اس سے قبل، وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے 11 ویں صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ پہلے سیاست دان تھے جنہوں نے اپنی مدت پوری کی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos